(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 8 وکلاء کو اندر جانے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر، علی ظفر، نیاز اللہ نیازی، سلمان اکرام راجا، اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئے۔ وکیل علی بخاری، ظہیر عباس چوہدری، فیصل فرید، نعیم پنجھوتا، بھی اڈیالہ جیل سے اندر روانہ ہو گئے۔
تاہم سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی اور وہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔