(ویب ڈیسک) عید الفظر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق عید الفظر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا،
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان وزونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران شریک ہونگے۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کہ ہے کہ شوال 1447 کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے، شوال کا چاند 20 مارچ کو نظرآنے کا امکان ہے جبکہ ملک میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مارچ کو شام کے وقت شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، کیونکہ نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 19 مارچ شام کو چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو کہ رویت کے لیے موزوں نہیں ہے۔
تاہم خیال رہے کہ شوال کے چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔