کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہیں کرسکتا:ڈی جی آئی ایس پی آر

کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہیں کرسکتا:ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کا غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک بیان میں کہا بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی کم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہیں کرسکتا، بھارت کو پاکستان کے حصے کا پانی کم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امید ہے وہ وقت نہیں آئے گا لیکن ایسے اعمال کے نتائج دنیا کئی سال تک بھگتے گی۔ 

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو سالوں اور دہائیوں تک اس کے نتائج محسوس کیے جائیں گے، کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرأت نہ کرے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روکنے کا کوئی پاگل آدمی ہی سوچ سکتا ہے, بھارت ایسا کرنے کی ہمت نہیں کر سکتا، امید کرتے ہیں کہ ایسا وقت نہ آئے لیکن آیا تو دنیا اقدامات دیکھے گی۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے یہ جنگ بندی برقرار رہے گی، فریقین کے درمیان رابطے میں اعتماد سازی کے اقدامات کیے گئے ہیں، اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہمارا جواب ہمیشہ ہوگا اور موقع پر ہوگا، جواب صرف ان ہی چوکیوں اور مقامات پر ہوگا جہاں سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ بھارت کا چھٹا گرنے والا طیارہ میراج 2000 ہے، ہم نے صرف طیاروں کو نشانہ بنایا، مزید کارروائی سکتے تھے مگر ہم نے ضبط کا مظاہرہ کیا، حملوں کے باوجود ہمارے تمام فضائی اڈے مکمل طور پر فعال ہیں، پاک فضائیہ کے پاس ایسےذرائع ہیں جن کی مدد سے فوری طور پر اڈوں کو فعال کیا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News