ویب ڈیسک: پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارت کو ہضم نہیں ہورہی ، مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ہر طرح سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، پاکستان مخالف جھوٹی معلومات پھیلانے کے لئےمختلف حربے استعمال کررہی ہے، اپنی شکست کا بدلا لینے اور بھارتی عوام کو خوش کرنے لئے مودی حکومت نےایک اور ناپاک منصوبہ بنایا۔
2020 میں یورپی ادارے ’ای یو ڈس انفولیب‘ کی رپورٹ نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی بدنیتی پر مبنی ڈس انفارمیشن مہم کو بے نقاب کر دیا تھا، اب ایک بار پھر بھارتی ایجنسی ’را‘ نے اپنے میڈیا کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ایک بھرپور جھوٹی معلومات کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
بی جے پی کی جانب سے پاکستان مخالف مہم ’ دی سنڈے گارڈین‘ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، جو بدنام زمانہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔ یہ مہم اس وقت شروع کی گئی ہے جب حالیہ محاذ آرائی میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، احسان اللہ احسان، جو آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کا سفاک قاتل اور ایک خطرناک دہشت گرد ہے کو بھارتی حکومت اور ’را‘ اب مزید جھوٹے جھنڈے (False Flag) آپریشنز کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

2020 سے دی سنڈے گارڈین نے احسان اللہ احسان کے متعدد مضامین شائع کیے جن میں پاکستان مخالف پراپیگنڈا اور جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہیں، وہ جی ڈی آئی (GDI) کا مہمان ہے اور ’را‘ (RAW) میں تنخواہ پر کام کر رہا ہے اور اسی بنیاد پر کہ وہ پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرتا ہے۔
’ دی سنڈے گارڈین‘درحقیقت بی جے پی کا ترجمان اخبار ہے، جسے بی جے پی کے سیاستدان ایم جے اکبر نے قائم کیا تھا، وہی ایم جے اکبر جس پر بھارت میں #MeToo تحریک کے دوران متعدد خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، اور جسے 2018 میں بی جے پی کی وزارتِ مملکت سے مستعفی ہونا پڑا۔
’ دی سنڈے گارڈین‘بی جے پی/آر ایس ایس کا پراپیگنڈا ٹول ہے، جسے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس وقت اس اخبار میں شائع ہونے والا پراپیگنڈا پر مبنی مواد، دراصل گودی میڈیا کی وہ کوشش ہے جس کے ذریعے وہ بھارتی افواج کو پاکستان کی جانب سے دی گئی عسکری شکست اور عالمی سطح پر رسوائی سے بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
یہ حکمتِ عملی نہ صرف پاکستان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے بیانیے کو ہتھیار بنانے کی کوشش ہے بلکہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے ،یہ پراپیگنڈا مہم پاکستان کے خلاف جاری بھارتی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، جو سچائی اور صحافتی اخلاقیات سے کوسوں دور ہے۔