ویب ڈیسک: بابر اعظم کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
آئی سی سی کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیول ون خلاف ورزی پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ بابر اعظم کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا۔
بابر اعظم نے 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا۔بابر اعظم نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔