دنیا کے مقروض ممالک کی فہرست جاری

دنیا کے مقروض ممالک کی فہرست جاری
کیپشن: دنیا کے مقروض ممالک کی فہرست جاری

ویب ڈیسک: امریکی تحقیقی ادارے ورلڈ پاپولیشن ریویو کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت 3 ٹریلین ڈالر (3,000 بلین) ڈالر کے "قومی قرض" کے ساتھ ساتواں سب سے زیادہ مقروض ملک بن گیا ہے اور اس کا ہر شہری 504 ڈالر کا مقروض ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت  ہر سال اربوں ڈالر  صرف سود ادا کرتی ہے جبکہ لاکھوں شہری زندگی کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔ پاکستان 260 ارب ڈالر سے زائد کے قومی قرض کے ساتھ 33 ویں نمبر پر ہے اور ہر پاکستانی 543 ڈالر کا مقروض ہے۔ بنگلا دیش کا قومی قرضہ 177 ارب ڈالرہے اور ہر بنگلا دیشی $611 کا مقروض ہے۔

امریکہ اس فہرست میں سرفہرست ہے جس کا قومی قرضہ  تقریبا 33 ٹریلین ڈالر ہے اور ہر امریکی تقریباً 76,000 ڈالر کا مقروض ہے۔ اس کے بعد چین (15ٹریلین)، جاپان (تقریبا 11 ٹریلین)، برطانیہ ($3.4 ٹریلین)، فرانس ($3.4 ٹریلین)، اٹلی ($3.1 ٹریلین)، بھارت ($3 ٹریلین)، جرمنی  بھی تقریبا3 ٹریلین ڈالر کے قریب ہے)، کینیڈا (2  ٹریلین ڈالر سے زائد) اور برازیل (2  ٹریلین ڈالر کے قریب ہے)۔

بڑے ممالک میں افغانستان کا قومی قرضہ سب سے کم ہے .ایک عشاریہ 6 ارب ڈالر  کا قرض ہےاور ہر افغان پر 30 ڈالر کا مقروض ہے۔ آئرلینڈ دنیا کے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ ہر شہری $614,000 کا مقروض ہے۔

دنیا کے سب سے زیادہ مقروض اسلامی ممالک میں انڈونیشیا ($543 بلین)، مصر ($377 بلین)، ترکیہ ($330 بلین)، سعودی عرب ($280 بلین) اور ملائیشیا (278بلین) ہیں۔

Watch Live Public News