بھیک حدود کا تنازعہ، بھکارن ہار گئی ، بھکاری جیت گئے

بھیک حدود کا تنازع، بھکارن ہار گئی ، بھکاری جیت گئے
کیپشن: Beggar limits dispute, beggars lost, beggars won

پبلک نیوز: بھکاریوں کی بھیک مانگنے کی حدود کا تنازعہ عدالت پہنچ گیا۔ خاتون بھکاری نے تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دیدی۔ جس پر عدالت نے درخواست گزار خاتون بھکاری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے خاتون بھکاری کی درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بھیک مانگنے والا معاملہ انتہائی دکھ لائق ہے۔ پتا نہیں کونسی ایسی مجبوری ہے جو فریقین بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ عدالت مجبور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے۔ 

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جس کی مانگ غیر قانونی ہو۔ مجبوری اپنی جگہ پر لیکن بھیک مانگنے کیلئے جگہ مختص نہیں کی جا سکتی۔ عدالت امید کرتی ہے کہ لوگوں کے مشکلات کم ہوں۔ دونوں فریقین کیلئے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں۔

واضح رہے کہ درخواستگزار خاتون سعود آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی۔ تین دیگر بھکاریوں نے خاتون کو جگہ چھوڑنے کا کہا۔ جس پر خاتون بھکاری نے پولیس میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی تاہم پولیس نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 

پولیس کے انکار کے بعد امیر خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار امیر خاتون نے تین بھکاری شفیع، نذیر اور میر گل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Watch Live Public News