ویب ڈیسک: شہزادہ ہیری کا برطانیہ میں ریاست پولیس کی جانب سے تحفظ کیے جانے کے بعد اب انہیں قتل کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیوزڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ریاستی پولیس تحفظ ختم ہونے کے بعد شہزادہ ہیری کو ایک ہولناک اور حقیقی خطرے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انہیں کہا گیا کہ انہیں " قتل کر دیا جائے گا"۔
یاد رہے کہ فروری 2020 میں شاہی خاندان اور اہم عوامی شخصیات کی حفاظت کے لیے قائم ایگزیکٹو کمیٹی (RAVEC) نے شہزادہ ہیری کو برطانیہ میں مختلف نوعیت کا تحفظ فراہم کرنے کافیصلہ کیا تھا۔
شہزادہ ہیری ان دنوں سیکیورٹی تحفظ کے خاتمے کے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے ہائیکورٹ جاپہنچے ہیں۔ انہوں نے ہوم آفس پر الزامات عائد کیے ہیں۔ کیونکہ ہوم آفس کی جانب سے ان کا مقدمہ خارج کردیا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے کی عدالتی کارروائی کی نئی جاری کردہ تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ، دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے ہیری کو دھمکی دی کہ انہیں " قتل کر دیا جائے گا" اور کہا گیا کہ ان کا " قتل مسلم کمیونٹی کو خوش کرے گا"۔
ہیری کی قانونی ٹیم نے زور دیا ہے کہ ان کی سیکیورٹی کے بارے میں یہ مقدمہ دراصل ان کی جان کی لڑائی ہے۔
اس ماہ کی ابتدا میں ہونے والی کارروائی کے دوسرے دن زیادہ تر بحث اس نکتے پر مرکوز رہی کہ 2020 میں جب شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی فرائض سے علیحدگی اختیار کی، تو ان کی خودکار سیکیورٹی ختم کرتے وقت کسی خطرے کی باضابطہ جانچ نہیں کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل برطانوی فوج کے ساتھ افغانستان میں خدمات انجام دی تھیں، اور سمجھا جاتا ہے کہ اسی فوجی خدمات کے باعث ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
شہزادہ ہیری کی وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ “اس مقدمے کے انسانی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میرے پیچھے ایک شخص بیٹھا ہے، جس کی حفاظت، سیکیورٹی اور زندگی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “یہ وہ شخص ہے جسے بتایا گیا کہ اسے ایک خاص طریقہ کار کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے گا، جبکہ وہ جانتا ہے کہ یہ طریقہ ہر لحاظ سے ناکافی اور کمتر ہے۔”
“ان کی اس اپیل میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ معاملہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے۔”
عدالتی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔
ہیری اور میگھن نے 8 جنوری 2020 کو سرکاری عوامی فرائض سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں، "سینڈرنگھم سمٹ" کے دوران، جس کا مقصد ان کے نئے کردار کی شرائط طے کرنا تھا، انہیں بتایا گیا کہ وہ مستقل پولیس تحفظ حاصل نہیں کر سکیں گے۔
اس کے بجائے، جوڑا اگر برطانیہ آنا چاہے تو کم از کم 30 دن پہلے پولیس کو اطلاع دینا ہوگی، اور تب بھی سیکیورٹی کی فراہمی خطرے کے اندازے پر منحصر ہوگی، جو یقینی نہیں۔