طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہو گیا

طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہو گیا
کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو گیا، اعلیٰ سطحی وفود کی اہم ملاقاتیں جاری، اسی ہفتے طالبان کو بتدریج اختیارات منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں آخر کار وہ وقت بھی آیا چاہتا ہے کہ افغان انتظامیہ طالبان کو اقتدار کی باضابطہ منتقلی کے عمل کو شروع کر رہی ہے، طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع ہو گیا ہے، طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر افغانستان حامد کرزئی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں اقتدار کی پرامن منتقلی کے طریقہ کار پر بات چیت ہوئی۔ اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان حکومتی سازی کے اہم امور پر بات چیت ہوئی، جس میں طے پایا کہ اسی ہفتے میں طالبان کو اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا جائے گا، طالبان رہنما انس حقانی نے حکومت سازی کے اہم امور پر گفتگو کیلئے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ، طالبان کے اہم رہنما ملا عبدالغنی برادر بھی اہم معاملات پر ملاقاتیں اور مشاورت کرنے میں مصروف ہیں۔

Watch Live Public News