ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابط، روسی صدر زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار

ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابط، روسی صدر زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار
کیپشن: ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابط، روسی صدر زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر طویل بات چیت کی جس میں صدر پیوٹن نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صدر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے بات چیت کے دوران ہی روسی صدر سے رابطہ کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں میں جنگ بندی کے حوالے سے 40 منٹ تک گفتگو ہوئی۔ پیوٹن نے روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کی۔ دونوں صدور کی ملاقات اس ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ اس حوالے سے انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں۔ مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ امن معاہدہ ہونے کی صورت میں امریکا یوکرین کو سکیورٹی فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے یوکرینی صدر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ یوکرینی صدر اس بار بھی فوج کی طرز کا سوٹ پہن کر ملاقات میں شریک ہوئے۔ اس دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ روسی صدر بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں جنگ سب کیلئے بہتر انداز میں ختم ہو۔

انہوں نے کہ یوکرین روس جنگ ختم ہوگی، کب ہوگی یہ نہیں بتا سکتا۔ نہیں چاہتا کہ معاملہ سال 2 سال کیلئے حل ہو اور پھر لڑائی شروع ہوجائے۔ ہم روس اور یوکرین کے درمیان دیرپا امن قائم کریں گے۔ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ معاملات ٹھیک رہے تو یوکرین اور روسی صدر کیساتھ سہ فریقی میٹنگ کرینگے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 جنگیں ختم کرائیں ، یہ کوئی آسان کام نہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں جنگ کے خاتمے کی حمایت کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News