"جنگ ہوئی تو انتخابات منسوخ کر دوں گا"،ٹرمپ کا متنازع بیان

کیپشن: "جنگ ہوئی تو انتخابات منسوخ کر دوں گا"،ٹرمپ کا متنازع بیان

ویب ڈیسک: (علی زیدی)امریکا کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازع بیان دے کر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ملک جنگ میں ہو تو انتخابات منسوخ کیے جا سکتے ہیں، اور انہیں یوکرینی صدر کا یہ خیال "زبردست" لگا۔

رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "کیا شاندار بات ہے۔ اگر 2028 میں ہم کسی جنگ میں ہوئے تو میں انتخابات منسوخ کر دوں گا۔" ان کے اس بیان نے نہ صرف اپوزیشن جماعتوں بلکہ امریکی میڈیا اور عوام میں بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔

امریکی آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ایک آئینی اور جمہوری تقاضا ہے، جسے عام حالات میں مؤخر یا منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ جمہوری اداروں کو کمزور کرنے اور ذاتی اقتدار کے لیے غیر روایتی اقدامات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ 2020 کے انتخابات کے بعد بھی انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل پر حملہ ہوا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر