(ویب ڈیسک ) ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم دستاویز منظر عام پر آگئیں ۔
ڈاکٹر وردہ نے دبئی روانگی سے قبل اپنی سہیلی ردا وحید کے پاس 67 تولے سونا امانتاً رکھوایا تھا۔
تفتیشی حکام نے دستاویز کو کیس میں کلیدی شواہد قرار دے دیا۔ ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید 3 روز کا وقت مانگ لیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر وردہ مشتاق کے ہائی پروفائل قتل کیس کا مرکزی ملزم چند روز قبل ٹھنڈیانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد میں تعینات ڈاکٹر وردہ مشتاق کو اپنی ہی دوست نے پلاننگ کرکے گزشتہ ہفتے اغوا کے بعد قتل کرادیا تھا۔