بنگلہ دیش: نوجوان انقلابی رہنما عثمان ہادی کی میت سنگاپور سے ڈھاکہ پہنچا دی گئی

بنگلہ دیش: نوجوان انقلابی رہنما عثمان ہادی کی میت سنگاپور سے ڈھاکہ پہنچا دی گئی

(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش  کےطالب علم رہنما  شریف عثمان ہادی کی  میت  سنگاپور سے ڈھاکہ پہنچادی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی فلائٹ BG-585 سنگاپور سے  بھیجی گئی ۔فلائیٹ 5:50 پر حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ڈھاکہ پر اتری ۔

ائیرپورٹ پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے۔لاش کو ائیرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں ڈھاکہ یونیورسٹی سینٹرل مسجد کی طرف منتقل  کردیاگیا۔

مرحوم شریف عثمان ہادی کی نمازجنازہ  کل (20 دسمبر 2025) کو ظہر کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنےادا کیا جائے گی جبکہ  تدفین قومی شاعر قاضی نذرالاسلام کے پہلو میں  کی جائےگی۔

Watch Live Public News