گوادر (پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاکستان ، ایران بارڈر کا جائزہ، گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائنہ۔دفتر وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے بلوچستان میں حالیہ قائم رمدان ۔ گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا دورہ کیا۔ پاکستان ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال صفدر وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کےسرحدی بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا۔ پاکستان ایران 928 کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہوجائے گا۔ پاکستان افغانستان بارڈر پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا۔انھوں نے مزید کہا کہ رواں سال جون تک ایران اور افغانستان بارڈرز پر باڑ کا کام سو فیصد مکمل ہوجائے گا۔ بارڈرینیجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں۔ملکی کی داخلہ سلامتی یقینی بنائیں گے۔ ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد چار روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے ہیں۔ اپنے دورے میں گوادر پورٹ اور تافتان بارڈر کا بھی معائنہ کریں گے۔