نگران حکومت کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ

نگران حکومت کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) نگران حکومت نے   پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق   نگران حکومت  نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا۔ پی سی بی اب وزارت کو جوابدہ نہیں ہوگا۔اقدام سے سیکرٹریآئی  پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہینگے۔

Watch Live Public News