ون ڈے رینکنگ:بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

ون ڈے رینکنگ:بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی
کیپشن: ون ڈے رینکنگ:بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ بابر اعظم سے ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔بھارت کے شبمن گل نمبر ون ون ڈے بیٹر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق شبمن گل کے 796 جبکہ بابر اعظم کے 773 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد اب دوسرے نمبر پر چلے گئے۔بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے اینرخ کلاسن ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور ڈیرل مچل دو درجے بہتری کے بعد ہانچویں نمبر پر آ گئے۔فخرزمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔محمد رضوان 6 درجہ بہتری کے بعد 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نمبر ون باؤلر بن گئے۔راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر 5 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

Watch Live Public News