(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کیلئے نئی درخواست دیدی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے22مارچ کو مینار پاکستان جلسے کرنے کی اجازت کیلئے درخواست دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے، پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،22مارچ کو پرامن جلسہ کریں گے، جلسے کا مقصد23 مارچ کے نظریئے کو فروغ دینا ہے۔