پی ایس ایل 11: گلین میکسویل  حیدرآباد کینگزمین کا  حصہ بن گئے

پی ایس ایل 11: گلین میکسویل  حیدرآباد کینگزمین کا  حصہ بن گئے

(ویب ڈیسک )  حیدر آباد کنگز مین نے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو سائن کرلیا۔

آسٹریلوی اسٹار گلین میکسول پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔پاکستان سپر لیگ فرنچائز حیدر آباد کنگزمین نے گلین میکسول کو سائن کرلیا۔

گلین  میکسویل نے بیان  میں کہا کہ  پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں، پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔ حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں گلین میکسویل نے بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کی تھی۔

Watch Live Public News