پاکستان کے فیلڈ مارشل زبردست فائٹر ہیں ،امریکی صدر ٹرمپ

پاکستان کے فیلڈ مارشل زبردست فائٹر ہیں ،امریکی صدر ٹرمپ
کیپشن: پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو پسند کرتا ہوں، صدر ٹرمپ

 ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل زبردست فائٹر ہیں ۔

غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ عالمی رہنماوں سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ میں پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنگ رکوانے پر شہباز شریف نے میرا شکریہ ادا کیا۔ پاک بھارت جنگ میں بہت سے طیارے گرائے جا چکے تھے۔ میں نے جنگ رکوانے کیلئے ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔ جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے غزہ امن بورڈ کا قیام بہت ضروری تھا۔ اپنے اہداف اور اہمیت کے حوالے سے بورڈ آف پیس کا کوئی متبادل نہیں۔ میری ٹیم نے غزہ امن بورڈ کے قیام کیلئے بہت محنت کی۔

میں نے آٹھ جنگیں ختم کروائیں۔ 9ویں جنگ رکوانے جا رہے ہیں سوچا تھا یہ روکنا سب سے آسان ہو گا۔ جنگ کے دوران ڈیل کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت جاری ہے۔ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ خطے میں امن کیلئے ایران کو جوہری ہتھیار ختم کرنا ہوں گے۔ ایران کے ساتھ نتیجہ خیز ڈیل چاہتے ہیں، ورنہ بہت برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ مجھے نوبل انعام کی فکر نہیں، دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News