غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہیئے، وزیر اعظم 

غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہیئے، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہیئے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔ آزاد اور خودمختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ امن بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔دعا ہے امن کیلئے ٹرمپ کی کوششیں کامیاب ہوں، دعا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی سفارتکاری کی وجہ سے دنیا میں کئی تنازعات حل ہوگئے۔صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کرا کر کئی جانیں  بچائیں ۔امریکی صدر  کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فلسیطن کے عوام اسرائیل کے قبضے کا درد برداشت کر رہےہیں ۔ غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہیئے۔

انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔ آزاد اور خودمختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے۔

Watch Live Public News