بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قراد دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قراد دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درخواست جائزہ نہیں لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا، ہائیکورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ درخواست وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں بانی پی ٹی آئی اور جج ابو الحسنات کو فریق بنایا گیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے،آئی جی،ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔