امریکہ میں ٹک ٹاک کے بند ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان آگیا

امریکہ میں ٹک ٹاک کے بند ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان آگیا

ویب ڈیسک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ وہ پیر کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس کے تحت امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کو مؤخر کیا جائے گا۔

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹک ٹاک کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرتےٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ’وہ چاہتے ہیں کہ یہ ایپ امریکہ میں جلد از جلد دوبارہ فعال ہو، چاہے ابھی تک کسی امریکی کمپنی کے ذریعے ایپ خریدنے کا معاہدہ نہ ہوا ہو‘۔
  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ ’ کمپنیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک کو بند نہ رہنے دیں!"میں پیر کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کروں گا تاکہ قانون کی پابندیاں نافذ ہونے سے پہلے کا وقت بڑھایا جا سکے، ہم قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک معاہدہ کر سکیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ حکم اس بات کی بھی تصدیق کرے گا کہ ان کمپنیوں پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوگی جنہوں نے میرے حکم سے پہلے ٹک ٹاک کو بند ہونے سے بچانے میں مدد کی۔"

"امریکی عوام کو  حلف برداری کا دن پیر کے روز دیکھنے کا حق حاصل ہے، ساتھ ہی دیگر تقریبات اور گفتگو بھی۔

نومنتخب امریکی صدر کی یہ پوسٹ اُس وقت سامنےآئی جب  امریکہ میں ٹک ٹاک رات بھر کے لئےامریکی صارفین کے لیے بند ہو گیا، کیونکہ ایک دو جماعتی قانون نافذ العمل ہو گیا تھا جو مؤثر طور پر ایپ پر پابندی عائد کرتا ہے۔

 تاہم ٹرمپ کی پوسٹ کے چند گھنٹے بعد ہی ایپ امریکی صارفین کے لیے دوبارہ فعال ہونا شروع ہو گئی۔
 

Watch Live Public News