سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری، پی ٹی آئی کا لکھا خط سامنے آگیا

سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری، پی ٹی آئی کا لکھا خط سامنے آگیا

ویب ڈیسک: سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ کو باضابطہ خط ارسال, خط پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے لکھا ۔

خط کے متن میں لکھا کہ پی ٹی آئی نے سینیٹر راجہ ناصر عباس کو قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کر رکھا ہے، قائدِ حزبِ اختلاف کی عدم تقرری سینیٹ قواعد اور جمہوری روایات کے منافی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف کے بغیر ایوان ادارہ جاتی طور پر نامکمل ہے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمانی نگرانی اور جوابدہی شدید متاثر ہو رہی ہے، قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری میں تاخیر جمہوری اقدار کو کمزور کر رہی ہے۔

خط میں سینیٹ قواعد 2012 کے تحت فوری تقرری کا مطالبہ کیا گیا، پی ٹی آئی نے ئی بھی مطالبہ کیا کہ راجہ ناصر عباس کو فوری قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کیا جائے۔

قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری پارلیمانی جمہوریت کے مفاد میں ہے، خط میں چیئرمین سینیٹ سے فوری فیصلہ کرنے کی درخواست کی۔ 

Watch Live Public News