راولپنڈی؛ خاتون ڈرائیور نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

راولپنڈی؛ خاتون ڈرائیور نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں خاتون ڈرائیور کی تیز رفتار کار کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مقدمہ کے مطابق خاتون ڈرائیور نے ایک گاڑی اور تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں محمد زہیب اور رضوان علی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے محمد مزمل اور منیر خان شدید زخمی ہوئے،واقعہ نامعلوم خاتون ڈرائیور کی غفلت تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا،واقعے کے بعد خاتون گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئی، پولیس نے گاڑی تھانے منتقل کر دی۔ 

Watch Live Public News