عیدالاضحیٰ پر حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ پر حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
لاہور ( پبلک نیوز) عیدالاضحیٰ پر ٹریفک پولیس سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائے گی۔ ون ویلنگ، ریسنگ، ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی، موٹرسائیکل اور رکشہ کو 03 دن کےلئے بند کر دیا جائے گا۔ والدین کیطرف سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد گاڑی، موٹرسائیکل واپس دی جائے گی۔ ایکسڈنٹ فری سٹی کے لئے ایس پی آصف صدیق کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ حادثات کی بنیادی وجہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنا ہے۔ اوورسپیڈنگ کی روک تھام کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جائے گی۔ کینال روڈ، مین گلبرگ، جیل روڈ، خیابان جناح سمیت دیگر اہم روڈ پر سپیڈ گنز سے وقتاً فوقتاً چیکنگ جاری رہے گی۔ ون ویلرز اور ہلڑ بازوں کی پکڑ دھکڑ کے لئے خصوصی دستے تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ذمہ داری کا احساس دلایا جائے گا۔ والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ یاد رکھیں، اپنے بچوں کے حادثات کے ذمہ دار خود آپ ہونگے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔