چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ پی آئی اے کا طیارہ 7 لاکھ ویکسین ڈوز لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 20 لاکھ سائینو فارم ،55 لاکھ سائینو ویک ڈوز لائی جا چکی ہے۔ کورونا ویکسین کی کھیپ فیڈرل اے پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی۔ بیجنگ سے ویکسین کی ایک کھیپ آج رات دوسری کل دوپہر پہنچے گی۔ زرائع نے بتایا کہ چین سے دو روز میں 20 لاکھ سائینو فارم ڈوز لائی جائیں گی۔ چین سے سائنو فارم ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں لائی گئیں ہیں۔ رواں ماہ چین سے 75 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جا چکی ہیں۔ چین سے سائینو فارم ویکسین کی 2 کھیپ اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان نے 20 لاکئھ سائنو فارم ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔