چیئرمین پی ٹی آئی نےسیاسی مقاصدکےلیےسائفرکاڈرامہ رچایا، اعظم خان

چیئرمین پی ٹی آئی نےسیاسی مقاصدکےلیےسائفرکاڈرامہ رچایا، اعظم خان
اسلام آباد: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ چیرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا تھا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے ، سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا، آعظم خان نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ "سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا" ، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر میرے سے 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گما دیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا ، منع کرنے کے باوجود ، ایک سیکرٹ مراسلہ کو عوام میں ذاتی مفاد کے لیے لہرایا، سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت کا جان بوجھ کر غلط دیا گیا۔سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا ۔ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان 8 مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے اعظم خان کو سائفر کے بارے میں بتایا۔ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کو سائفر کے متعلق پہلے ہی بتا چکے تھے۔ سابق وزیراعظم نے سائفر کو اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنانے کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ لیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی تھی۔سائفر واپس مانگنے پر سابق وزیراعظم نے اسکے گم ہونے کے متعلق بتایا۔ اعظم خان کے مطابق سابق وزیراعظم کے ان کے سامنے سائفر کو عوام کے سامنے بیرونی سازش کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی بات کی۔28 مارچ کو بنی گالا میٹنگ اور 30 مارچ کو سپیشل کیبنٹ میٹنگ میں سائفر کا معاملہ زیربحث آیا۔ میٹنگز میں سیکرٹری خارجہ نے شرکاء کو سائفر کے مندرجات کے متعلق بتایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔