ویب ڈیسک:دفترخارجہ نے واضح کیاہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور عالمی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ملک رہا ہے اور اپنی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے ذریعے عالمی امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس میں ایبی گیٹ بم حملے کے ماسٹر مائنڈ، دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے اور عالمی امن کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی انسداد دہشت کارروائیوں کے نتیجے میں ایبے گیٹ حملےکے ماسٹر مائنڈ شریف اللہ کی گرفتاری ہوئی،بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے مقبوضہ وادی میں پیش آنے والے پہلگام واقعے کی تحقیقات کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان میں کالعدم تنظیم سے کسی بھی قسم کا تعلق جوڑنا زمینی حقائق کے منافی ہے، پاکستان نے کالعدم تنظیموں اور ان کے ڈھانچوں کو مؤثر طور پر ختم کیا ہے،کالعدم تنظیموں کی قیادت کو گرفتار و سزا دلائی دلانے کے ساتھ کارندوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے اقدامات کیے۔
ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کا معاملہ امریکی داخلی قوانین سے متعلق ہے،بھارت کا ماضی ہے کہ وہ ایسی کارروائیوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے لیے استعمال کرتا ہے،بھارت کا مقصد خاص طور پر مقبوضہ وادی میں انسانین حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، پاکستان امن دشمن کے خلاف بے مثال قربانیوں اور مؤثر اقدامات کے ذریعے عالمی سطح پر مضبوط رکاوٹ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا یے کہ وہ عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے غیر جانب دار اور منصفانہ پالیسیاں اپنائے اور اجتماعی کوششیں کرے، ضروری ہے کہ کالعدم تنظیم مجید بریگیڈ کو بھی بی ایل اے کے ایک عرفی نام کے طور پر درج کیا جائے۔