ویب ڈیسک: حالیہ ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ پاک آرمی کے جانب ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے، بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلندہونے پر’ اسپل وے‘کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث واٹر مینجمنٹ حکام نے 20 جولائی 2025 کو صبح 6 بجے سے 5 گھنٹے کے لیے اسپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سطح کو 1746.00 فٹ تک لایا جا سکے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران واٹر فرنٹ سے دور رہیں، اسپل وے کے قریب فوٹوگرافی یا تفریحی سرگرمیوں سے گریز کریں اور مقامی حکام سے رابطے میں رہیں۔ یہ اقدام شہریوں کی سلامتی اور ڈیم کے محفوظ انتظام کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔
انتباہ :
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) July 19, 2025
راول ڈیم کا پانی 1748.40 فٹ پر پہنچ گیا ہے۔ اسپل وے 20 جولائی 2025 کو صبح 6 بجے، 5 گھنٹے کے لیے کھولا جائے گا تاکہ سطح 1746.00 فٹ ہو سکے۔
عوام واٹر فرنٹ سے دور رہیں، سیپل ویز کے قریب فوٹوگرافی یا تفریح سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ pic.twitter.com/dUO6brvAdC