لاہور: وارڈنز سمیت پولیس اہلکاروں کیلئے سخت احکامات آگئے

لاہور: وارڈنز سمیت پولیس اہلکاروں کیلئے سخت احکامات آگئے

ویب ڈیسک:سی ٹی او لاہور کا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم، پولیس ملازمین  میں کھلبلی مچ گئی ۔

سی ٹی او لاہور کی جانب سے سخت احکامات جاری کئے گئے کہ کوئی شہری یا پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ نظر آیا تو ٹریفک وارڈنز کے خلاف کارروائی ہو گی۔

سی سی پی او آفس میں تعینات اہلکار نے مالی حالات کے شکوے کا آڈیو پیغام پولیس گروپوں میں بھیج دیا ۔

کانسٹیبل عامر نے آڈیو میسج میں کہا کہ ’ تنخواہ ختم ہو چکی، ہیلمیٹ خریدنے کے پیسے نہیں‘، افسران 1500 کا ہیلمٹ لے کر دیں۔

افسران ہیلمیٹ خرید کر دیں اس کے بعد بھی استعمال نہ کیا تو 5000 کا چالان کریں ،  کانسٹیبل عامر بٹ نے آڈیو میں کہا کہ بعد میں کیا گیا چالان بچے بیچ کر بھی جمع کروائیں گے۔

سی ٹی او  لاہور کا کہنا تھا کہ چاہیے وہ پولیس اہلکار ہو ، وکیل یا عام شہری کسی کو معافی نہیں دی جائے گی،  جس وارڈن نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو نظر انداز کیا اس کی ایک سال کی سروس ضبط کر لی جائے گئی ۔

Watch Live Public News