پاسداران انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو  مار گرانے کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کا امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو  مار گرانے کا دعویٰ

(ویب ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حوالے سےایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ  عراق کی سرحد سے ملحق خوزستان کے شہر اہواز میں امریکی ڈرون کو تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی فوجیوں کو معلوم ہوتا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان میں امریکا کو ناقابل فراموش سبق سکھانے والی بات کا کیا مطلب تھا تو وہ فرار ہونے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرتے۔

Watch Live Public News