عوام عمران خان کاجھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں : وزیراطلاعات

عوام عمران خان کاجھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں : وزیراطلاعات
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎ عمران صاحب عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں۔ ‎سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ وفساد پھیلانا چاہتا ہے ۔ عمران خان کی احتجاج کی کال پر ردِ عمل میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے اور جھوٹے فتنہ ، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟ انہوں نے کہاکہ عوام چار سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے ۔مہنگائی، معاشی تباہی اور بےروزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟ انہوں نے کہاکہ چار سال مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں اور اقتدار میں آئی ایم ایف سے کمزور معاہدہ کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟ وفاقی وزیر نے کہاکہ آٹا 35 سے 90 روپے اور چینی 52 سے 120 روپے کرنے والوں کی کال پر عوام کیوں نکلیں؟ انہوں نے کہا کہ عوام خونی مارچ کی کال دینے والوں اور پولیس والوں کو گولیاں مارنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ ‎عوام ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟ انہوں نے کہاکہ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں اور کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے ،کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔