امریکی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر ملاقات

امریکی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر ملاقات
کیپشن: امریکی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر ملاقات

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی   وائٹ ہاؤس کےاوول آفس میں ظہرانے پر ملاقات ہوئی۔ امریکہ کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو اور سٹیو ویٹکوف ، خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ بھی موجود تھے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر  ملاقات میں موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور پاکستان  کی  عوام کی جانب سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں مثبت اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے صدر ٹرمپ کی  اقوام عالم کو در پیش  متعدد چیلنجز  کو سمجھنے اور اُن سے نبرد آزما ہونے کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مد میں  جاری تعاون اور خطے میں پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد پر قائم مثبت تجارت کے معاہدہ کا اظہار کیا۔امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون، مائنز اور منرلز، آرٹیفیشیل انٹیلیجینس، انرجی سیکٹر، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں تعاون  بڑھانے کے بارے میں اتفاق ہوا ۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ آرمی چیف کی ایران - اسرائیل تنازعہ پر تفصیلاً گفتگو ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔پہلے سے طے شدہ ایک گھنٹہ دورانیہ کی میٹنگ دو گھنٹے تک جاری رہی۔ وزیر داخلہ بھی وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

Watch Live Public News