بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی نمائندگی کی،آصفہ بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب

بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی نمائندگی کی،آصفہ بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب
کیپشن: بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی نمائندگی کی،آصفہ بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مشکل وقت میں پاکستان کا مؤثر طور پر دفاع کیا۔

اپنے خطاب کے آغاز میں آصفہ بھٹو نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ وطن کے دفاع میں دن رات مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو دوبارہ کسی مشکل کا سامنا ہوا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور نوجوان وطن کی خاطر کھڑا ہوگا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیم کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھنا ہوگا اور اس کے لیے خاطر خواہ بجٹ مختص کرنا چاہیے۔

انہوں نے توانائی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 2025 میں بھی ملک کے کئی علاقے بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

"ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جس سے غریب اور محنت کش طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو پسے ہوئے اور تنہا طبقات کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست پر کاربند رہی ہے اور آئندہ بھی کمزور طبقات کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

Watch Live Public News