اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 40 مریض جاں حق ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں3449 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 27,188 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 78ہزار 314 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں6,19,259 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 13,757 موات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 42,845 ٹیسٹ کئے گئے۔