اسلام آباد (پبلک نیوز) ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ہفتہ دوران مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتہ میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے اور انڈے فی درجن 2 روپے 13 پیسے مہنگے ہوئے۔ 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے 23پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانے کی لکڑی، مصالحہ جات،گڑ اور دہی بھی مہنگے ہوئے۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی 16روپے 95 پیسے سستی ہوئی۔ ہفتہ میں پیاز، لہسن، تازہ دودھ،دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول سستے ہوئے۔