جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی: عمران خان ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی: عمران خان ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں پر سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کا معاملہ،سی ٹی ڈی نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں دہشتگردی،کارسرکار میں مداخلت،سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمہ ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مقدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں علی نواز اعوان،عامر محمود کیانی،اسد قیصر،فرخ حبیب ، اسد عمر،عمر ایوب،جمشید مغل،علی امین گنڈا پور، احسان خان نیازی،محمد عاصم،شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان 3:30 پر ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ عمران خان کے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پی ٹی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے گھیر کر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے جلاو گھیراؤ کیا۔ پولیس اہلکاروں سے اینٹی رائیٹ کٹس چھینی گئیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق جی الیون پر واقعہ پولیس چیک پوسٹ کو آگ لگائی گئی۔ تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو توڑا گیا۔ سرکاری گاڑی سے 9ایم ایم پسٹل،سرکاری وائرلس اور 20000 روپے چوری کر لیے گئے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کی دیوار پر آئینی بھاڑ کو توڑا، پی ٹی آئی کارکنان نے پارکنگ ایرایا میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو توڑا اور جلایا۔ پولیس نے 38 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا۔ گرفتار کارکنان سے پتھر اور پولیس پر حملے میں استعمال مواد برآمد کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے پیٹرول بم سے بھی پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔