پی ایس ایل 8 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل 8 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا
لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 8 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں پانچ کھلاڑی ملتان سلطانز، دو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے بھی دو کھلاڑی شامل ہیں ۔ ٹیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک ایک کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں میں محمد رضوان، بابر اعظم، محمد حارث، رائیلی روسو، اعظم خان شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں کئیرن پولارڈ، عماد وسیم، شاہین آفریدی کپتان، راشد خان، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں ۔ صائم ایوب کو بطور 12 واں کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔