پاکستان کےآئی ٹی سیکٹر کی انقلابی سرگرمیاں

کیپشن: پاکستان کےآئی ٹی سیکٹر کی انقلابی سرگرمیاں

پبلک نیوز:انفو ٹیک گروپ ( پاکستان)، ویلیرین سسٹمز انکارپوریشن (یو ایس اے) اور اوبیکان انویسٹمنٹ گروپ ( سعودی عرب) کے درمیان ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کر دیئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ ریاض میں LEAP 2024 ٹیک کانفرنس کے دوران طے پایا جس سے صحت کی دیکھ بھال کی عالمی فراہمی میں انقلاب برپا ہو گا۔اس ہائی پروفائل فورم کا اہتمام P@SHA نے کیا جس کے معاونین میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)، وزارت IT اور ٹیلی کام،   پاکستان سافٹوئیر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانہ شامل ہیں۔

 اس سہ فریقی معاہدے کا مقصد پاکستان اوبیکان ڈیجیٹل ہیلتھ پلیٹ فارمز کو متعارف کرانا، آسانی سے انضمام کرنا، عالمی صحت کی دیکھ بھال  کو بڑھانا اور جدت کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔

اس اقدام سے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں مزید بہتری کا امکان ہے۔