افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی،فیلڈمارشل

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی،فیلڈمارشل
کیپشن: افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی،فیلڈمارشل

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہلِ تشیع علماء سے اہم خطاب کیا ہے۔ جس میں قومی سلامتی اور سماجی ہم آہنگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آرمی چیف نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ علماء کا معاشرے میں اتحاد، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے گمراہ کن معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کے سدباب میں علماء کا کردار ناگزیر قرار دیدیا۔

فیلڈ مارشل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی تخریبی سرگرمیوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ آپریشن “غضب للحق” کا حوالہ دیتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ بھی کیا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ افغان طالبان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکیں۔ انہوں نے دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔

آرمی چیف نے کہا کہ  پاکستان کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری جاری ہے۔ علماء قومی اتحاد مضبوط کریں اور انتہاپسندی کا سدباب کریں۔

آرمی چیف نے واضح پیغام دیا کہ مذہبی جذبات کو تشدد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ بیرونِ ملک واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔ 

اہلِ تشیع علماء کی امن، استحکام اور مذہب کے نام پر تشدد کی شدید مذمت کی۔ علماء کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ ملک میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہاربھی کیا۔

Watch Live Public News