محکمہ خزانہ پنجاب کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ خزانہ پنجاب کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: محکمہ خزانہ پنجاب کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: (دانش منیر) کفایت شعاری پالیسی، محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین، وزرا پارلیمانی سیکرٹریز ممبران اسمبلی کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کفایت پالیسی کے تحت بجلی کے کم سے کم استعمال کے لیے صوبائی اسمبلی کا سیشن دن کے اوقات میں بلانے کی ہدایات کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کفایت شعاری پالیسی کے تحت پنجاب کابینہ کی منظوری پر محکمہ خزانہ نے  تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور زائد کے سرکاری افسران کی دو روز کی تنخواہوں کی کٹوتی ہوگی۔صوبائی وزراء ، مشیر برائے وزیر اعلی ، پارلیمانی سیکرٹریز اور معاون خصوصی کی دو ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی،ممبران صوبائی اسمبلی کی تنخواہ کا 25 فیصد دو ماہ کے لیے کاٹا جاہے گا۔کٹوتی کی گئی رقم وفاقی حکومت کی کفایت پالیسی اکاؤنٹ میں بھیجی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹ جنرل پنجاب کو تنخواہوں کی کٹوتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ اخرجات کی کمی کےلیے سرکاری میٹنگ ناگزیر حالت میں آن لائن کی جائیں ،سرکاری ٹرانسپورٹ اخراجات میں 70 فیصد تک کمی لائی جائے ، سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے صرف 30 فیصد ٹرانسپورٹ استعمال میں لائی جائے، بجلی کے استعمال میں  70 فیصد کمی لانے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی اسمبلی کے سیشن کو دن کے اوقات کار میں بلانے کی ہدایات کی گئیں اور بجلی کی غیر موجودگی میں جنریٹر چلانے پر پابندی ہوگی ،سرکاری پروٹول پر پابندی جبکہ  صرف ایک سیکیورٹی اسکواڈ لیکر چلنے کی اجازت ہوگی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔