سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا، امیر جماعت اسلامی محفوظ رہے

سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا، امیر جماعت اسلامی محفوظ رہے
کوئٹہ : ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے جبکہ حملہ آور مارا گیا۔ خیال رہے کہ ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا ، جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرنا تھا ۔ اس حوالے سے ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ ژوب میں استقبالیہ جلوس میں خود کش دھماکا ہوا، سراج الحق اور دیگر کارکن محفوظ رہے ہیں۔انہوں‌نے کہا کہ دھماکے میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔