پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری نہیں،بھارتی فوج کا اعتراف

پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری نہیں،بھارتی فوج کا اعتراف
کیپشن: پاکستان بھارت جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری نہیں،بھارتی فوج کا اعتراف

ویب ڈیسک: بھارتی فوج نے کہا کہ 12 مئی کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان طے پانیوالے جنگ بندی معاہدے کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتوار کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت طے نہیں تھی۔ جہاں تک جہاں تک دونوں ملکوں کے ڈائیریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بات ہے تو اس کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔

توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے منگل کو مذاکرات کا اگلا دور کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی رہنماؤں کے متعصبانہ بیانات کے باوجود بھارتی فوج جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے مثبت اشارے دے رہی ہے۔

Watch Live Public News