پی ٹی آئی کی وزیراعظم اوراسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی تردید

پی ٹی آئی کی وزیراعظم اوراسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی تردید
کیپشن: پی ٹی آئی کی وزیراعظم اوراسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی تردید

ویب ڈیسک: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی خبریں فیک اور جعلی ہے، وزیراعظم اور سپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں،مجھے بانی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔

Watch Live Public News