رافیل کا انجام دیکھ کر وکرانت بھی میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، وزیر اعظم 

رافیل کا انجام دیکھ کر وکرانت بھی میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری بحریہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار تھی۔ پاک بحریہ کی مستعدی کی وجہ سے بھارتی ایئر کرافٹ کیریئروکرانت آگے نہ بڑھ سکا۔رافیل کا انجام دیکھ کر وکرانت بھی میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف   نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی تھی۔پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔ بہادر افواج کے درمیان مربوط تعاون تاریخ کا سنہری باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بری فوج نے فتح میزائل  اور دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستگی سے نشانے لگائے۔فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا۔ دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا۔ پاک بحریہ کی تیاری بھی مثالی تھی۔پاکستان نیوی 1965 کی طرح دوارکا کی تاریخ دہرانے کیلئے تیار تھی۔بحری جارحیت کرتا تو دشمن کو مزید رسوائی برداشت کرنا پڑتی ۔ہماری بھرپور تیاری سے دشمن کو بحری جارحیت کی ہمت نہ ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ نے بندرگاہوں اور تجارتی راستون کا بھرپور تحفظ کیا۔ہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی بیکا نہ کرسکا۔افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ہمارے نڈر سپوتوں نے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کے جذبے اور ایمانی قوت نے عزم مزید مضبوط کردیا۔اپنے تمام غازی اور شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی این ایس مہران کے لیفٹیننٹ یاسر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری بحریہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار تھی۔ پاک بحریہ کی مستعدی کی وجہ سے بھارتی ایئر کرافٹ کیریئروکرانت آگے نہ بڑھ سکا۔رافیل کا انجام دیکھ کر وکرانت بھی میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو یقین تھا کہ دشمن بحری محاذ پر بھی ناکام ہوگا۔عسکری قیادت کے درمیان بہترین کو آرڈینیشن تھا۔ بھارت کے مغربی ساحل پر تجارتی سرگرمیاں مانند پڑ گئیں۔کشیدگی  کے دوران ہماری بندرگاہیں مکمل فعال ر ہیں ۔کئی گنا بڑا دشمن مکمل مفلوج دکھائی دیا۔

وزیر اعظم نے کہا  کہ پاک بحریہ کی غیر معمولی کارکردگی پر ہمیں فخر ہے۔جدید ٹیکنالوجی سے پاک بحریہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا۔پاکستان امن پسند ملک ہے۔تمام مسائل کا پر امن حل چاہتے ہیں ۔ دشمن نے دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب پائے گا۔وطن عزیز کے ہر انچ کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے والے ہمارے محسن ہیں ۔مشکل وقت میں یکجہتی کا اظہار کرنے والے دوست ملکوں کے مشکور ہیں ۔پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔ہمارے موقت کی تائید کرنے والے دوست ملکوں کے شکر گزار ہیں ۔ترکیہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور دوسرے دوست ملکوں کی قیادت کے مشکور ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا مکمل ساتھ دیا ہے۔کشیدہ صورتحال میں امریکی صدر ٹرمپ کے کردار کا معترف ہوں۔ صدر ٹرمپ اور انکی ٹیم نے جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Watch Live Public News