اب اس حوالے سے فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہونے کے لیے پہنچے گا . فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی اور آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔#حقیقی_آزادی_مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہو نے کیلئے پہنچے گا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے، آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں،عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 19, 2022
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔ پی ٹی آئی کا لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ گذشتہ روز جہلم پہنچا تھا اور گذشتہ روز ہی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سے یہ کہا تھا کہ اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو نئی درخواست دی جائے۔ دوسری جانب راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے گذشتہ روز روات کا دورہ کیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو بغیر اجازت پنڈی میں داخل ہونے سے روکنے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا تھا۔