پولیس حراست سے فرار ہونے والے اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار

پولیس حراست سے فرار ہونے والے اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار
کیپشن: پولیس حراست سے فرار ہونے والے اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار

ویب ڈیسک: پولیس حراست سے فرار ہونے والے اقبال سنگھیڑا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق اے ڈی سی جی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو گرفتاری کے بعد کورٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو چکری کے علاقے سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے۔ ملزم کے فرار ہونے کے معاملے پر چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد چار پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا تھا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ چکری میں 15 نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News