اس سال رمضان میں روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟

اس سال رمضان میں روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟
کیپشن: اس سال رمضان میں روزہ کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کا انتظار ہے۔ جس کیلئے وہ پہلے سے ہی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سال کتنا عرصہ ہو گا؟

رمضان مسلمانوں کیلئے مقدس مہینہ ہے۔ رحمتوں، برکتوں اور بخشش کے اس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے سحر سے مغرب تک روزہ رکھتے ہیں جو ان پر فرض ہے۔

اس سال رمضان فروری میں شروع ہو کر مارچ میں ختم ہو گا۔ یعنی اہل اسلام اس مقدس مہینے میں سردیوں کو الوداع کہہ کر بہار کا استقبال کریں گے۔

رمضان المبارک میں سحر و افطار ہر ملک میں مقامی وقت کے مطابق ہوں گے لیکن عمومی طور پر ایشیائی اور عرب ممالک سمیت کئی مغربی ممالک میں چند منٹوں کے فرق کے ساتھ روزے کا دورانیہ تقریباً ایک جیسا ہوگا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، مصر، فلسطین اور اردگرد کے ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 گھنٹے ہوگا جو کہ رمضان کے اختتام تک تقریباً 13 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔

پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، افغانستان اور دیگر ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 38 منٹ اور رمضان کے اختتام پر 12 گھنٹے 55 منٹ ہو گا۔

Watch Live Public News