ویب ڈیسک: مودی اور آر ایس ایس کی انتہا پسندی نے بھارت کو دہشتگردی کا گڑھ اور خطے کو میدان جنگ بنا دیا۔ مودی کی پشت پناہی میں آر ایس ایس کے انتہا پسند غنڈوں کے ہاتھوں حکومتی نمائندے بھی غیر محفوظ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آر ایس ایس کا اصل چہرہ بے نقاب کرنےپر کرناٹک میں کانگریس کے وزیر پریانک کھرگےاور اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
پریانک کھرگے نے آر ایس ایس کی غیر قانونی سرگرمیوں پرپابندی لگانے کا مطا لبہ کیا تھا۔
پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں آر ایس ایس کا ایک غنڈہ جان سے مارنے کی دھمکیا ں دے رہا تھا۔
پریانک کھرگے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مودی اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے اور سیاسی محالفین کی آواز کو دبانےکے لیے شر پسند تنظیم آر ایس ایس کو ہتھیار بنا رہا ہے۔ نااہل مودی حکومت آر ایس ایس کے انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کی سرکاری حمایت کر رہی ہے۔ مودی کی ایما پرآرایس ایس لوگوں کے ذہنوں کو نفرت، تعصب اور شدت پسندی سے زہر آلود کر رہی ہے۔
مودی اور آر ایس ایس کا زہر آلود گٹھ جوڑ بھارت کو نفرت اور خوف کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔
انتہا پسند مودی کی سرپرستی میں آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔