بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑاکے ہاں بیٹے کی پیدائش

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑاکے ہاں بیٹے کی پیدائش

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا اور ان کے شوہر، سیاست دان راگھو چڈھا نے بالآخر اپنے گھر ننھے مہمان کا استقبال کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جوڑے نے آج دوپہر مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں یہ خوشخبری سنائی۔

اپنی انسٹا پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ آخرکار وہ آ گیا، ہمارا ننھا بیٹا اور ہمیں تو یاد ہی نہیں کہ اُس کے بغیر اس سے پہلے کی زندگی کیسی تھی، ہماری آغوش بھر گئی ہے، مگر دل اس سے بھی زیادہ بھر گیا ہے۔

پوسٹ کے آخر میں پرینیتی اور راگھو نے لکھا ہے کہ پہلے ہم ایک دوسرے کے لیے تھے، اب ہمارے پاس سب کچھ ہے، جیسے ہی انہوں نے یہ خوشخبری شیئر کی، مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے2023ء میں شادی کی تھی۔

Watch Live Public News